وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اشیا اور ٹیکس (جی ایس ٹی) کو بالواسطہ ٹیکس کی
سمت میں سب سے بڑی اصلاح قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ اس کو یکم جولائی سے
نافذ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔مسٹر
جیٹلی نے یہاں آڈیٹرو ں کی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں کہا کہ جی ایس ٹی سے بالواسطہ ٹیکس طریقہ کار بدل جائے گا۔اب تک یہ بہت پیچیدہ ہے اور جی ایس ٹی کے آنے کے بعد یہ انتہائی آسان ہوجائے گا۔